Posts

Showing posts with the label برٹرینڈرسل

میں فلسفے کی طرف کیوں راغب ہوا؟ برٹرینڈرسل

 میں فلسفے کی طرف کیوں راغب ہوا؟ برٹرینڈرسل مختلف محرکات لوگوں کو فلسفی بننے کی راہ پر ڈالتے رہے ہیں۔ ان میں سے سے زیادہ قابلِ احترام محرک دنیا کو سمجھنے کی خواہش رہی ہے۔ ابتدائی زمانے میں فلسفہ اور سائنس دونوں ایک شے تھے۔ ان کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا تھا لہٰذا دنیا کو سمجھنے کا محرک سب پر غالب تھا۔ اسی زمانے میں فلسفے کی طرف راغب کرنے والا ایک اور محرک حواس کی فریب کاری تھا۔ اس قسم کے سوالات اٹھائے جایا کرتے تھے کہ قوس قزح کیا ہے؟ کیا چیزیں اصل میں ویسی ہیں جیسی کہ وہ سورج کی روشنی میں نظر آتی ہیں یا جیسی وہ چاندنی میں دکھائی دیتی ہیں۔ ان مسائل کو قدرے جدید اصولوں میں یوں پیش کیا جاتا ہے کہ کیا چیزیں ویسی ہیں جیسی کہ وہ ننگی آنکھ سے نظر آتی ہیں یا جیسی کہ وہ خوردبین سے نظر آتی ہیں۔ خیر اسی قسم کے معموں اور الجھیڑوں کی جگہ جلد ہی ایک بڑے مسئلے نے لے لی۔ یونانی اولمپس کے دیوتاؤں کے بارے میں شک و شبہات میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے فلسفہ میں روایتی عقیدوں کا متبادل تلاش کرنا شروع کردیا۔ ان دونوں محرکات کے امتزاج سے فلسفے میں ایک دہری تحریک شروع ہوئی۔ ایک طرف تو وہ یہ ظاہر کرتی...