Posts

Showing posts with the label کہانی

کہانی کا طلسم

 کہانی کا طلسم، ہر عمر اور ہر دور کو مسخر کرنے کی  صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ طلسم، پتھر نہیں کرتا۔۔اثر رکھتا ہے ۔چلتے دور کی ہر خوبی کو گہنائے ہوئے دیکھنا اور گئے وقت کی کرنوں کو سورج کرنا ۔۔۔عمومی طور پر دل پسند انسانی مشغلہ ہے ۔مگر وائے قسمت ۔۔کہ یہ حال کی بدولت ہے ۔۔۔جو نظر ۔۔سماعت اور لمس کی حد میں ہے!  خود کو کائنات سمجھ لینا اور کائنات کا حصہ سمجھ کر زندگی گزارنے سے زندگی اور اس کے گزارنے والے ۔۔۔دونوں کو فرق پڑتا ہے ۔ اکیلا ہونا صرف خدا کو زیبا ہے اور اسی لئے کوئی کتنا بھی آدم بے زار ہونے کا دعوٰی کرے ۔۔اکیلا نہیں رہتا ۔۔۔! ہر لمحہ جو زندگی کے نام پر رواں دواں ہے ۔۔کہانی ہے!  ہر آنکھ ۔۔جو دیکھتی ہے ۔۔نکتے کی تصویر بنانے کی اہل ہے ۔۔مگر وہ نکتہ کہاں سے کیا اٹھاتا ہے اور تصویر کے رنگ کتنے دل پذیر ہیں ۔۔یہ بھی ایک منفرد صلاحیت ہے جو کہانی کاروں کو ودیعت کی جاتی ہے  ۔۔۔! آج کی جدید دنیا ۔۔حساس کیمروں اور تکنیکی مہارتوں کے سبب، ہماری منشا سے بے نیاز ۔۔کانوں کان خبر کئے بغیر ۔ ۔راز جاننے اور افشا کر دینے کی صلاحیت سے مالا مال ہے ۔۔مگر ۔۔اس ذہن رسا کو کیا کہیے ۔۔کہ جس...