لبنان کاایک چرواہا خلیل جبران
مصنف:خلیل جبران بحوالہ کتاب:کلیات خلیل جبران مرتب : حیدر جاوید سید (#لبنانکاایک_چرواہا) موسم گرما اپنے آخری سانس لے رہا تھا کہ میں نے یسوع کو شام کے وقت تین آدمیوں کے ہمراہ اس سڑک پر جاتےدیکھا۔وہ چراگاہ کے اس کونے پر جا کر ٹھر گیا۔ میری بانسری کے #نغمے فضا میں بکھر رہے تھے اور میرا گلہ میرے اردگرد چررہا تھا۔جب وہ ٹھر گیا تو میں اپنی جگہ سے اُٹھا اور اس کے سامنے جا کر کھڑا ہوگیا۔ اس نے مجھ سے پوچھا "ایلیا"کی قبر کہاں ہے؟کیا یہ اُس جگہ کے نزدیک ہی کہیں پر ہے؟میں نے اسے جواب دیا وہ دیکھئے وہاں پھتروں کے ڈھیر کے نیچے ہے،کیونکہ آج کے دن تک ہر ایک راہ گیر گزرتے ہوئے اس ڈھیر پر ایک پتھر رکھ دیتا ہے۔اُس نے میرا شکریہ ادا کیا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چلا گیا۔تین دن کے بعد "گملی ایل" چرواہے نے مجھے بتایا کہ وہ شخص جو اس راہ سے گزرا تھا،یہودیہ میں نبی ہے لیکن میں نے اس کا یقین نہ۔ کیا تاہم کئی دنوں میں اُس شخص کے متلعق سوچتا رہا۔ بہار کا موسم تھا کہ ی...