Posts

Showing posts with the label Arab

ڈائری کا ایک ورق

 میں نے آج سارا دن اُس "اجنبی دوست" کے ساتھ القدس میں گزارا۔ وہ ایسے ایسے کوچوں میں اپنی موٹر لیے پھرا جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھے تھے۔ ہم نے بہت باتیں کیں اور بہت کچھ خاموش بھی رہے ۔۔۔۔ اس نے میری زندگی اور لڑکپن کے زمانے کے حالات دریافت کیے تو میں نے اسے بتایا کہ کیسی کڑی پابندیاں تھیں جن میں مَیں نے اپنی زندگی کے وہ دن گزارے تھے اور کیسے میری نسوانیت قفس میں بند ایک زخمی پرندے کی طرح پھڑ پھڑاتی اور کراہتی تھی، اور نجات کی کوئی صورت اسے نظر نہ پڑتی تھی۔ گھر میں ہر چیز کی ممانعت تھی: ہنسنا، گانا اور عود بجانا، جو میرا پسندیدہ مشغلہ تھا اور میں نے چوری چھپے سیکھا تھا، یہ سب باتیں ممنوع تھیں۔ میں اُن دنوں ایک ایسے جوانِ رعنا کے خواب دیکھا کرتی تھی جس سے میں رشتۂ محبت استوار کرسکوں۔ مجھے اپنی اہم جنس لڑکیوں کی صحبت میں کبھی لطف نہ آتا اور نہ میں اس کی کبھی خواہش کرتی۔ میرا اجنبی دوست ہنسے بغیر نہ رہ سکا، جب میں نے اُسے یہ واقعہ سنایا کہ کیسے میرے والد، باوجود گھر میں اتنی بندشوں، تنگیوں اور پابندیوں کے، مجھے ترغیب دیتے کہ میں بھی اپنے مرحوم بھائی ابراہیم کی طرح سیاسی ...