Albert Camus The Stranger Review
The Stranger اجنبی مصنف: البرٹ کامیو Albert Camus تبصرہ کچھ منصف کے بارے میں: البرٹ کامیو 1913 میں فرانس کے کالونی الجیریا میں پیدا ہوئے ۔ اس اعظیم فلسفی کا نام یقینا ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے غیر معروف نہیں ہے ۔ پہلی جنگ اعظیم کے دوران والد کی وفات اور پھر حالات کی تنگی و سختی نے البرٹ کی والدہ کو دوسروں کے گھروں میں صفائی کرنے پر مجبور کیا۔ سترہ سال کی عمر میں ٹی بی مرض کا شکار ہوا کامیو جو کہ اس وقت الجیریا یورنیورسٹی میں پڑھ رہا تھا ٹی بی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسے یورنیورسٹی سے نکلا گیا کیونکہ اس وقت ٹی بی ایک مہلک مرض سمجھا جاتا تھا ۔ البرٹ نے صحافت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ البرٹ جو کہ بعد میں پیرس منتقل ہو اور وہاں اس نے فلسفہ Absurdism "لغو" اپنایا۔ جس کو اس نے اپنی Philosophical essays میں The Myth of Sisyphus میں بہتر انداز میں بیان کیا ہے ۔ لغو کیا ہے اس کے لئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جس نے اس کی کتاب The Myth Of Sisyphus نہیں پڑھی ہو تو نہیں سمجھا سکتا اور ساتھ میں تاریخ کا مطالعہ بھی ناگزیر ہے ۔ جہاں پہلی جنگ ...