تخلیق، صادق ھدایت -فارسی
تخلیق، صادق ھدایت (فارسی) ترجمہ، شائستہ درانی ایک جگہ میں بوریت میں بیٹھا تھا اور پرانی عادت کے مطابق رسالے کےصفحے الٹ پلٹ رہا تھا کہ ایک جدول پر نظر پڑی جیسے ہی میں نے دل میں کہا تین حرفی لفظ ایک پکارا زور سے بولو میں نے کہا ایک تین حرفی لفظ جو سب سے برتر ہے سیٹھ جی بولا۔دھن نئی نویلی دلہن بول پڑی، عشق اس کےمیاں نے کہا، یار ایک پرائمری کے طالبعلم نے کہا علم میرے پیچھے بیٹھا سیٹھ چلایا اگردھن نہیں تو طلا ۔سکہ میں نے جواب دیا سیٹھ جی یہ سب نہیں وہ پھر بولا مال میں نے کہا نہیں اب بھی نہیں اس نے کہا جاہ میں تھک چکا تھا چڑ کر کہا ۔نہیں ۔یہ بھی نہیں میں نے دیکھا سب خاموش ہو گئے ایک بوڑھی خاتون بولیں، میری جان ۔عمر سیاوش جوفوجی ٹریننگ سے لوٹا تھا، کہنے لگا۔کام ایک دوسرا ھنس کے بولا ۔قرض محفل کے بیچ سے ایک زور سے بولا ،وقت ...