ارُندَھتی رائ

 🔴ارُندَھتی رائے 🔴

انتخاب و ٹائپنگ 🖼احمد نعیم 🖼


اسی شام میں نے ٹی وی پر امیتابھ بچن کو ٹائمز آف انڈیا کی India Poised نامی اشتہاری مہم میں جلوہ گر دیکھا-اس مہم کا تعارف کروانے والے بھوتوں کو چھوڑ کر آگے کی طرف بڑھیں-مایوسی کے مقابلے میں امید پرستی کا انتخاب کریں

           "اس ملک میں دو انڈیا ہیں___" امیتابھ بچن نے اپنی مشہور گہری آواز میں کہا

__ایک بھارت وہ ہے جو لگام کو توڑ کر آگے کی طرف چھلانگ لگانا چاہتا ہے تاکہ ان تمام اوصاف کا خود کو حقدار ثابت کرسکے جو دنیا ہم پر ان دنوں نچھاور کر رہی ہے-

            ایک بھارت کہتا ہے

"__مجھے ایک موقع دو تو میں خود کو ثابت کر دکھاؤں-"

  دوسرا بھارت کہتا ہے

_"پہلے خود کو ثابت کرو-تب شاید تمہیں موقع دیا جائے"

ایک بھارت ہمارے دلوں کی رجائیت میں لیتا ہے، دوسرا بھارت ہمارے ذہنوں کے شکوک میں

   ایک بھارت خواہش رکھتا ہے؛ دوسرا محض امید پر زندہ ہے

   ایک بھارت آگے آگے چلتا ہے-دوسرا  اُس کے پیچھے پیچھے

ایسی گفتگو بڑھتی جا رہی ہے__!! 

ہر گزرتے دن کے ساتھ اُس بھارت سے نکل کر زیادہ سے زیادہ لوگ  اِس بھارت کی طرف وہ آرہے ہیں اور خاموشی سے جبکہ دنیا کی نظریں اٌس جانب نہیں ہیں، ایک ڈھرکتا ہوا مترک بھارت ابھر رہا ہے__اور آخر میں

    اب ایک آزاد قوم کے طور پر ساٹھویں برس میں ہمارا سفر ہمیں ایک اونچی کھڑی چٹان کی کگر پر لے آیا ہے--------

   ایک بھارت ذہن کے دوردرز گوشے میں چھپی دھمیی سی آواز سے ملتا جلتا  نیچے گھاٹی میں دیکھتا اور  ہچکچاتا ہے- 

دوسرا بھارت سر اٹھا کر آسمان کو دیکھتا ہے اور کہتا ہے کہ _"اڑان بھرنے کا وقت آپہنچا__"

یہ وہ مقام ہے جہاں یہ_ "جعلی کائنات"_کھل کر سامنے آجاتی ہے

🔴   ٹڈی دل کی آہٹ 🔴

   اردو ترجمہ ⚫اجمل کمال ⚫


Comments

Popular posts from this blog

چیخوف افسانہ

عشق کے چالیس اصول

DAFFODILS....اردو منظوم ترجمہ