باغی اور خواب
ہمیں بتایا گیا کہ بڑے خواب دیکھو!
جبکہ یہ ہمارے ذہنوں پہ قابو رکھتے ہیں ہر طرح کی کھڑکیاں اور روشندان سختی سے بند کر دیتے ہیں۔اندھوں کو بھی محصور کر دیتے ہیں۔
کہتے ہیں بڑے خواب دیکھو!
جبکہ انہوں نے ہمیں انہی راستوں کی طرف دھکیل دیا جو صدیوں سے ہموار کیے گئے تھے۔
ہمیں بتایا گیا کہ بڑے خواب دیکھو!
وہ خواب جو ہمارے خود کے نہیں تھے وہ خواب نظریاتی محبوس معاشرے کے دئیے ہوئے تھے جنہوں نے ہمیں تنہا کر دیا
انہوں نے کہا بڑے خواب دیکھو!
مگران سے انکی مراد خواب صرف ایک محدود دائرہ کار میں دیکھنا ہیں جیسے اگر ہم ریاضی میں اچھے نہیں تو ہم ذہین نہیں ہو سکتے اور جب تک ہم پتلے نہیں ہوتے ہم خوبصورتی کے معیار پہ پورے نہیں اتر سکتے۔
وہ کہتے ہیں بڑے خواب دیکھو!
مگر انہوں نے ہم سب کے چاروں طرف دیواریں کھڑی کر دی ہیں اور جب ہم شکایت کرتے ہیں تو ہمیں بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کا برتاو نہ کریں۔
ہمیں کہا جاتا ہے بڑے خواب دیکھو!
جبکہ انہوں نے ہمیں سورج سے بھی دور کھینچ لیا ہے اور ہمارے پاوں میں بیڑیاں ہیں تا کہ ہم فرار نہ ہو سکیں۔
ہمیں بتایا جاتاہے کہ بڑے خواب دیکھو!
مگر جب ہم کوشش کرتے ہیں تو یہ طنزیہ سر ہلا کر ہم پہ قہقہے لگاتے ہیں۔ اور پھر ہمارے پر کاٹ کر ہمیں اڑان بھرنے کی کوشش کرتے دیکھتے ہیں
ہمیں کہتے ہیں کہ بڑے خواب دیکھو!
مگر یہ ممکن نہیں ہے اس لیے اپنے آپ کوبادلوں سے اونچا مت لے جاو۔ یہ کہیں گے کہ ہم آزاد ہیں لیکن نہیں
ایسا مت کرنا۔ ہم جیسے ہیں ویسے ہو سکتے ہیں مگر اس کی اجازت نہیں۔
بڑے خواب!
مگر یہ جو کہتے ہیں انکا مطلب وہ نہیں ہوتا۔ یہ صرف ایک جھوٹ ہے تاکہ ہمیں لگے کہ ہمارے پاس اختیارہے ہمیں لگے کہ ہمارے پاس آواز ہے۔ مگر یہ سب ہمیں خاموش رکھنے کا ہماری بینائی کو نظر بند رکھنے کا نیا طریقہ ہے۔
دراصل وہ خوفزدہ ہیں کہ سچ کا سامنا نہ ہو جائے اور ان کے ہاتھ سے کٹھ پتلیوں جیسے بچوں کو کنٹرول کرنے کا اختیار نہ کھو جائے۔
( باغی اور خواب)
مترجم ثمرین ملک
Dream big, they told us, as they took control of our minds, shut all the windows and closed up the blinds. Dream big, they said, as they pushed us onto paths already paved, using methods described as depraved. They told us to dream big, but those dreams were never our own, they were the ones of a brainwashed society that made us feel alone. They said to dream big, but by "dream" they meant fit and by "big" they meant in, we couldn’t be smart if we weren’t good at maths, and we couldn’t be pretty unless we were thin. Dream big, they told us, as they put a box around each one of us, and when we complained they told us to not make a fuss. Dream big, they said, as they pulled us down away from the sun, and chained our feet if we tried to run. They told us to dream big, but laughed at us and shook their heads when we tried, then they would cut off our wings and watched us as we struggled to fly. They said to dream big, but ‘no that’s impossible, get your head out of the clouds’ They said we were free but ‘no don’t do that’ that we could be ourselves but ‘no that’s not allowed’. ‘Dream big’, they never meant what they told us, they never meant what they said, it was just a lie so that we thought we had a choice, so that we thought we had a voice. It was just another way to keep us silent and glue shut our eyelids, because they’re scared of the truth getting out, scared of losing control to a bunch of misfit kids.
[ The Rebels & The Dreamers ]
Comments
Post a Comment